حکومت کی طرف سے ادلب کے پناہ گزیں کیمپ میں قتل عام

شامی باشندوں نے ترک سرحد کے قریب لڑائی سے فرار ہو کر اپنی جان بچائي

حکومت کی طرف سے ادلب کے پناہ گزیں کیمپ میں قتل عام
TT

حکومت کی طرف سے ادلب کے پناہ گزیں کیمپ میں قتل عام

حکومت کی طرف سے ادلب کے پناہ گزیں کیمپ میں قتل عام
        سالوں سے ترکی کی سرحد کے قریب واقع ایک کیمپ میں پناہ گزیں رہ رہے لوگوں نے سوچا ہی نہیں ہوگا کہ کوئی میزائل ان کے ان خیموں کو اڑ دے گا جن کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ شمال مغربی شام میں ہونے والی جنگوں کی زمینی آگ سے ان کی حفاظت کریں گے۔
        حقوق انسان کی شامی رصدگاہ کے مطابق اس بات کا علم ہوا ہے کہ گذشتہ رات حکومتی دستوں کے ذریعہ کیے گئے ایک میزائل حملہ میں ادلب گورنر کے قاح گاؤں میں آئی ڈی پی کے کیمپ میں مقیم خاندانوں میں سے 8 بچوں اور 6 خواتین سمیت 16 شہریوں کی موت ہوئی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 25 ربیع الاول 1441 ہجرى - 22 نومبر 2019ء شماره نمبر [14969]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]