بن فلیس کی الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو: سابقہ حکومت کی واپسی کو روکنے کے لئے میری امیدواری

بن فلیس کی الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو: سابقہ حکومت کی واپسی کو روکنے کے لئے میری امیدواری
TT

بن فلیس کی الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو: سابقہ حکومت کی واپسی کو روکنے کے لئے میری امیدواری

بن فلیس کی الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو: سابقہ حکومت کی واپسی کو روکنے کے لئے میری امیدواری
        جزائر میں اگلے ماہ کی 12 تاریخ کو طے شدہ صدارتی انتخابات کے امیدوار علی بن فلیس نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی دوڑ میں تیسری بار انتخابات میں داخل ہونے کے سلسلہ میں ان کا فیصلہ ناکارہ بوتفلیقہ کی حکومت کی واپسی کو روکنے اور ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے ہر ممکن حل کے بارے میں غور وفکر کرنے اور جائزہ لینے کے بعد ہوا تھا اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جزائر جمہوری اور وعدہ کے ذریعہ ملک کے پہلے قانونی صدر کے انتخاب کے لئے تیار ہے۔
        بینفلیس نے الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات ان تمام نظریاتی حلوں کے ارد گرد ہو رہا ہے جو ملک کو بتائے گا کہ اس کے حل میں زیادہ عقلانیت، واقعیتا ور حکمت ہے اور وہ اسے اس طرح امپلیمنٹ بھی کر سکتا ہے کہ اس کا ملک بات جلد  اور انتہائی طور پر امن وامان کی طرف پہنچ سکتا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 27 ربیع الاول 1441 ہجرى - 24 نومبر 2019ء شماره نمبر [14971]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]