مالی میں تیرہ فرانسیسی فوجی ہلاک

ساحل میں دہشت گردوں کے خلاف پیرس کی مداخلت کے بعد سب سے زیادہ نقصان

مالی میں تیرہ فرانسیسی فوجی ہلاک
TT

مالی میں تیرہ فرانسیسی فوجی ہلاک

مالی میں تیرہ فرانسیسی فوجی ہلاک
        مالی میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران دو ہیلی کاپٹروں کے تصادم میں تیرہ فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور یہ حادثہ سن 2013 میں ساحل میں تعیین ہونے کے بعد سے فرانسیسی فوجیوں میں جان کا سب سے بڑا نقصان ہے۔
        یہ واقعہ پرسو مالی، نائجر اور برکینا فاسو کی سرحدوں پر میناکا کے علاقے لپٹیکو میں جنگی کارروائی کے دوران پیش آیا ہے جہاں انسداد دہشت گرد فرانسیسی برخان فورسز صحرا میں داعش سمیت مسلح گروہوں کے خلاف باقاعدگی سے آپریشن میں مشغول تھی۔
       فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ان 13 ہیروز کا ایک ہی مقصد تھا اور وہ ہماری حفاظت ہے۔(۔۔۔)
بدھ 30 ربیع الاول 1441 ہجرى - 27 نومبر 2019ء شماره نمبر [14973]

دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]