جرمنی نے حزب اللہ کو داعش سے مساوی قرار دیا ہے

اس کے سیاسی اور فوجی دونوں ونگز کے ساتھ اسے دہشت گرد قرار دینے کی کوشش

جرمنی نے حزب اللہ کو داعش سے مساوی قرار دیا ہے
TT

جرمنی نے حزب اللہ کو داعش سے مساوی قرار دیا ہے

جرمنی نے حزب اللہ کو داعش سے مساوی قرار دیا ہے
         جرمنی کے وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور وزیر انصاف نے لبنان کے حزب اللہ کو اس کے سیاسی اور فوجی دونوں ونگز کے ساتھ ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ اگلے ہفتہ جرمن وزرائے داخلہ کے اجلاس میں کیا جائے گا اور یاد رہے کہ یہ خبر جرمن ڈیر اسپیگل نامی میگزین نے کل اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہے۔
         ذرائع نے نشاندہی کی کہ جرمن حکومت حزب اللہ کو داعش اور اس طرح کی دیگر دہشت گرد تنظیموں کے برابر کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اس طرح حزب اللہ کے حامیوں پر جرمنی میں اپنا جھنڈا بلند کرنے، اس کی حمایت میں مظاہرہ منعقد کرنے یا لبنان میں اس کے ممبروں کو رقم بھیجنے پر پابندی لگ جائے گی اور جرمنی کی خفیہ ایجنسیوں کا اندازہ ہے کہ جرمنی میں حزب اللہ کے ممبروں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 2 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 29 نومبر 2019ء شماره نمبر [14975]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]