شمال مشرقی شام میں کرد خود مختار انتظامیہ کے صدر مقام عین عیسی نامی شہر کے قریب روسی فوج اور ترک فوج کی حمایت یافتہ شامی حزب اختلاف کے گروہوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔
ماسکو میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ روسی چیف آف اسٹاف جنرل ویلری گیریسموف نے اپنے ترک ہم منصب جنرل یاسر گولر کے ساتھ شام کی پیشرفت کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے جبکہ روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ تنازعات کو حل کرنے کے لئے رابطے کیے گئے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فوج اور ہمارے سفارتکاروں کے مابین 24 گھنٹوں کے میں چینلز کے ذریعہ رابطہ رہتا ہے اور ہم ان رابطوں کے ذریعہ مسائل حل کر لیتے ہیں۔
دوسری طرف دمشق کے مشرق میں واقع دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کے مبینہ مجرموں کی تحقیقات کے لئے ایک نئی ٹیم کی مالی اعانت روکنے کے لئے روس کی کوششیں اس وقت ناکام ہوئیں جب کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کے رکن ممالک نے نئے بجٹ کی منظوری کے لئے بھاری اکثریت سے ووٹ ڈالے ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 2 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 29 نومبر 2019ء شماره نمبر [14975]