بشیر کی پارٹی کے خاتمہ سے سوڈان کے اسلام پسند پریشان

سابقہ حکومت سے متعلق ایک فرد کے ذریعہ دئے بانے والے خطبۂ جمعہ کے خلاف سوڈانی طلباء کے احتجاج کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
سابقہ حکومت سے متعلق ایک فرد کے ذریعہ دئے بانے والے خطبۂ جمعہ کے خلاف سوڈانی طلباء کے احتجاج کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

        تین دہائیوں تک ملک پر حکمرانی کرنے والی قومی نجات کے نظام کے خاتمہ کے لئے سوڈانی حکومت نے آج شام ایک ایسے قانون کو منظوری دی ہے جس کے بعد سوڈان کے متعدد شہروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اس قانون کے ذریعہ سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کی سربراہی میں قائم نیشنل کانگریس پارٹی کو ختم کیا جائے گا اور ملک کے مفاد کے لئے اس کے کردار اور جائیداد کو ضبط کیا جائے گا اور پارٹیوں کے اندراج سے بھی ختم کر دیا جائے گا اور اس کی تجارتی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی تمام گوشوں کو تحلیل کر دیا جائے گا۔
        قانون کی توثیق کے فورا بعد ہی ایک زمانہ سے اس فیصلہ کے منتظر لوگوں نے خرطوم اور دیگر شہروں کے متعدد اضلاع سے نکل کر خوشی کا اظہار کیا اور اس نئی قرارداد سے ان اسلام پسندوں میں تشویش کی فضا ہے جنہوں نے 1989 میں ایک فوجی بغاوت کے ذریعہ اقتدار پر قبضہ کیا تھا اور وقت اس باغی حکومت نے نام نہاد عوامی مفادات کا قانون نافذ کرکے ملک میں اپنے مخالفین کو بے گھر کردیا اور ملکی صلاحیتوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔(۔۔۔)
ہفتہ 3 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 30 نومبر 2019ء شماره نمبر [14976]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]