ایران کے احتجاج سے گرین موومنٹ کی آواز زندہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2016346/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%AD%D8%AA%D8%AC%D8%A7%D8%AC-%D8%B3%DB%92-%DA%AF%D8%B1%DB%8C%D9%86-%D9%85%D9%88%D9%88%D9%85%D9%86%D9%B9-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D9%88%D8%A7%D8%B2-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DB%81
منگل کے اجلاس میں ایران پارلیمنٹ کے اراکین کے درمیان تصادم کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
تہران:«الشرق الأوسط»
لندن:«الشرق الأوسط»
TT
تہران:«الشرق الأوسط»
لندن:«الشرق الأوسط»
TT
ایران کے احتجاج سے گرین موومنٹ کی آواز زندہ
منگل کے اجلاس میں ایران پارلیمنٹ کے اراکین کے درمیان تصادم کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کئے جانے کے حیرت انگیز فیصلہ کے بعد ایران کے 29 صوبوں میں ہونے والے حالیہ مظاہروں نے میر حسین موسوی اور مہدی کروبی جیسے ان دونوں اصلاح پسند رہنماؤں کی آواز کو زندہ کر دیا ہے جن کو تقریبا ایک دہائی سے نظربند کرکے رکھا گیا ہے۔ موسوی نے اصلاح پسند کلمہ نامی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں مظاہروں کو دبائے جانے کی کاروائی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور جو کچھ ہوا ہے اسے جرم شمار کیا ہے اور مطلق اختیارات والے ولی الفقہ کی قیادت میں مذہبی حکومت کے نمائندوںکو کو ان ناراض لوگوں پر فائرنگ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے جو حالات سے تنگ آچکے ہیں اور انہوں نے جو کچھ ہوا ہے بہت جلد اس کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا۔(۔۔۔) اتوار 4ربیع الآخر 1441 ہجرى - 01 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14977]
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)