ترکی کی طرف سے 685 صحافیوں کے لائسنس منسوخ

ترکی کے نائب صدر ، فؤاد اوکطای کو دیکھا جا سکتا ہے
ترکی کے نائب صدر ، فؤاد اوکطای کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

ترکی کی طرف سے 685 صحافیوں کے لائسنس منسوخ

ترکی کے نائب صدر ، فؤاد اوکطای کو دیکھا جا سکتا ہے
ترکی کے نائب صدر ، فؤاد اوکطای کو دیکھا جا سکتا ہے
        گذشتہ روز ترکی نے ملک میں کام کرنے والے 685 صحافیوں کے پریس کارڈ کو منسوخ کرنے کا اعلان اس دعوی کے ساتھ کیا ہے کہ یہ افراد قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور اس اقدام کو انسانی حقوق کے تنظیموں نے تنقید کا نشانہ اس طرح بنایا کہ حکومت صحافیوں پر شکنجہ کس رہی ہے۔
        ترکی کے نائب صدر فؤاد اوکطای نے گزشتہ سال ملک میں صدارتی نظام آنے کے بعد صدارتی مواصلات کے محکمہ سے جاری کردہ پریس کارڈ کی منسوخی کی تصدیق کی ہے اور اس کا جواز پیش کیا ہےکہ ان کارڈ کے حاملین قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس فیصلہ کا مقصد جعلی کارڈوں کے استعمال کو روکنا ہے اور انہوں نے اس کے برعکس اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ حکومت نے 2019 میں 343 نئے پریس کارڈ جاری کیے ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 4 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 01 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14977]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]