شامی آئین کو ضامنوں کی طرف منتقل کرنے کے لئے دباؤ

گذشتہ جمعہ کو جنیوا میں آئینی کمیشن کے اجلاس کے دوسرے مرحلہ کے اختتام پر اقوام متحدہ کے ایلچی جییر پیڈرسن کو دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)
گذشتہ جمعہ کو جنیوا میں آئینی کمیشن کے اجلاس کے دوسرے مرحلہ کے اختتام پر اقوام متحدہ کے ایلچی جییر پیڈرسن کو دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)
TT

         شام کی آئینی اصلاحاتی ٹرین کے آغاز کے سلسلہ میں خوشی کی لہر اس وقت ختم ہوگئی جب آئینی کمیٹی کے اجلاسوں کا دوسرا مرحلہ جمعہ کے روز ختم ہو گیا لیکن اس سال کے اختتام سے پہلے تیسرے دور کے ایجنڈے کے سلسلہ میں کوئی اتفاق نہیڑ ہو سکا اور یہ سمجھا جا رہا ہے کہ ماسکو اور دمشق آستانہ - سوچی کاروائی  کے سیاسی کام کو تین ضامن کے حوالہ کرنا چاہتا ہے اور وہ روس ، ترکی اور ایران جیسے ممالک ہیں۔
         آئینی مذاکرات کے پہلے ہفتے میں دو کامیابیاں دیکھنے میں آئی ہیں ان میں سے پہلی یہ ہے کہ دونوں سرکاری وفود اور شام کے مذاکراتی ادارہ کے مابین ضابطۂ اخلاق پر معاہدہ ہوا اور دوسری کامیابی آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لئے 45 رکنی منی کمیٹی کی تشکیل ہو گئی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 4 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 01 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14977]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]