آئندہ ہفتہ ریاض میں خلیج سربراہی اجلاس کا انعقاد

یہ اجلاس کویت کے وزیر اعظم کی نگاہ میں بہت ہی اہم مفاہمتی اسٹیج

آئندہ ہفتہ ریاض میں خلیج سربراہی اجلاس کا انعقاد
TT

آئندہ ہفتہ ریاض میں خلیج سربراہی اجلاس کا انعقاد

آئندہ ہفتہ ریاض میں خلیج سربراہی اجلاس کا انعقاد
        خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سکریٹری جنرل عبد اللطیف الزیانی نے اعلان کیا ہے کہ ریاض میں اگلے ہفتہ خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں کا 40 واں سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جبکہ کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے اسے خلیجی مفاد کے سلسلہ میں ایک اہم مفاہمتی اسٹیج قرار دیا ہے۔
        زیانی نے بتایا ہے کہ یہ سربراہی اجلاس دس دسمبر کو شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت منعقد ہوگی اور اس سے قبل پیر کو ریاض میں سیکرٹریٹ کے صدر دفتر میں تیاری کے سلسلہ میں ایک اجلاس ہوگا۔ انہوں نے اپنے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سربراہی اجلاس میں ایسے تعمیری فیصلے لئے جائیں گے جن سے خلیج کے اتحاد کو مضبوطی ملے گی، ممبر ممالک کے مابین اتحاد واتفاق اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی اور اس مبارک کونسل کے ستونوں میں استحکام پیدا ہوگا۔
        کویت کے وزیر اعظم نے کل پرزور انداز میں کہا ہے کہ ریاض میں آئندہ منعقد ہونے والا خلیجی سربراہ اجلاس خلیجی مصالحت کا ایک اہم مفاہمتی اسٹیج ہوگا۔(۔۔۔)
پیر 5 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 02 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14978]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]