حزب اللہ عبد المہدی کی جانشینی کے دائرہ میں داخل

اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ کا عراقی سیاستدانوں سے غور وفکر کرنے کی سطح پر آنے کا مطالبہ

عراق میں اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ جینن ہینس- بلچارٹ کو دیکھا جا سکتا ہے
عراق میں اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ جینن ہینس- بلچارٹ کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

حزب اللہ عبد المہدی کی جانشینی کے دائرہ میں داخل

عراق میں اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ جینن ہینس- بلچارٹ کو دیکھا جا سکتا ہے
عراق میں اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ جینن ہینس- بلچارٹ کو دیکھا جا سکتا ہے
        لبنانی حزب اللہ ایک ایسے عراقی شخص کی نامزدگی کے سلسلہ میں پرزور کوشش کر رہا ہے جو سبکدوش وزیر اعظم عادل عبد المہدی کا جانشیں بن سکے۔
       بغداد میں فیصلہ سازی کے حلقوں کے قریب ایک عراقی ذمہ دار نے انکشاف کیا ہے کہ قاسم سلیمانی اور لبنانی حزب اللہ میں عراقی فائل کے سربراہ محمد كوثراني سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم عادل عبد المہدی کی جانشینی کے طور پر ایک امیدوار کو پاس کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس ذمہ دار  نے مزيد کہا ہے کہ بغداد میں موجود سلیمانی عبد المہدی کی جانشینی کے لئے کسی ایک شخص کی نامزدگی پر زور دے رہے ہیں اور كوثراني بھی اس سمت میں شیعوں اور سنیوں کی سیاسی قوتوں کو راضی کرنے کے معاملہ میں ایک بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔
        اسی اثنا عراق میں اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ جینن ہینس- بلچارٹ نے عراق میں سیاسی رہنماؤں کو غور وفکر کرنے کی سطح پر آنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ نئے وزیر اعظم کی نامزدگی کے سلسلہ ميں بات چیت جاری ہے۔
        نیو یارک میں سیکیورٹی کونسل کے ممبروں کے سامنے پیش کی جانے والی ایک بریفنگ میں مظاہرین کے خلاف اس طرح چلائی جانے والی گولیوں اور ضرورت سے زیادہ تشدد کا طریقہ استعمال کرنے کی مذمت کی گئي ہے جن میں 400 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں اور حکام سے اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نقاب پوش، نامعلوم اسنائپرس اور نامعلوم بندوق برداروں کی شناخت کرکے ان کا احتساب کریں۔
بدھ
7 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 04 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14981]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]