بغداد میں فیصلہ سازی کے حلقوں کے قریب ایک عراقی ذمہ دار نے انکشاف کیا ہے کہ قاسم سلیمانی اور لبنانی حزب اللہ میں عراقی فائل کے سربراہ محمد كوثراني سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم عادل عبد المہدی کی جانشینی کے طور پر ایک امیدوار کو پاس کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس ذمہ دار نے مزيد کہا ہے کہ بغداد میں موجود سلیمانی عبد المہدی کی جانشینی کے لئے کسی ایک شخص کی نامزدگی پر زور دے رہے ہیں اور كوثراني بھی اس سمت میں شیعوں اور سنیوں کی سیاسی قوتوں کو راضی کرنے کے معاملہ میں ایک بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسی اثنا عراق میں اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ جینن ہینس- بلچارٹ نے عراق میں سیاسی رہنماؤں کو غور وفکر کرنے کی سطح پر آنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ نئے وزیر اعظم کی نامزدگی کے سلسلہ ميں بات چیت جاری ہے۔
نیو یارک میں سیکیورٹی کونسل کے ممبروں کے سامنے پیش کی جانے والی ایک بریفنگ میں مظاہرین کے خلاف اس طرح چلائی جانے والی گولیوں اور ضرورت سے زیادہ تشدد کا طریقہ استعمال کرنے کی مذمت کی گئي ہے جن میں 400 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں اور حکام سے اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نقاب پوش، نامعلوم اسنائپرس اور نامعلوم بندوق برداروں کی شناخت کرکے ان کا احتساب کریں۔
بدھ 7 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 04 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14981]