عامودا میں روسی فوجیں کردوں کو ترکی سے بچانےکے لئے تیار

اتحادی جہازوں کے ذریعہ شمال مغربی شام میں ایک شدت پسند رہنما کا قتل

عامودا میں روسی فوجی پولیس ہیڈ کوارٹر کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
عامودا میں روسی فوجی پولیس ہیڈ کوارٹر کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

عامودا میں روسی فوجیں کردوں کو ترکی سے بچانےکے لئے تیار

عامودا میں روسی فوجی پولیس ہیڈ کوارٹر کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
عامودا میں روسی فوجی پولیس ہیڈ کوارٹر کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
         روسی فوجی پولیس نے سرحد پر شامی سرکاری فوج کی نگرانی، شامی ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کے انخلاء کو تیس کلو میٹر جنوب کی گہرائی تک پہنچانے اور ترک فوج سے کردوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے شام کے شمال مشرقی شام کے عامودا میں ایک دو منزلہ عمارت بنا لی ہے۔
        «الشرق الاوسط» نے عمودہ کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور بتایا ہے کہ آبادی کے مابین ملے جلے جذبات ہیں، جن میں سے بعض کو اکتوبر کے درمیان میں ہونے والے راس العین اور تل ابیض شہروں پر حملہ کے بعد ترکی کے خطرات کا خدشہ ہے جبکہ دوسروں لوگوں کو علاقہ کی حمایت کے لئے روسی کردار کی سنجیدگی کے سلسلہ میں شک ہے۔
         ان میں سے ایک نے روسی پولس کا استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس اور انتظامیہ کی فورسز کی تعیین ترک دشمنی کو روکنے کے لئے ہے تو اچھی بات ہے یعنی کسی بھی طرح کے اقدام سے یہ خطرات رک جائیں گے اور جنگ کا خطرہ ٹل جائے گا اور اس سے شہری آبادی کو فائدہ پہنچے گا لیکن اس کے درزی پڑوسی نے روس کی سنجیدگی کے سلسلہ میں شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عفرین کی لڑائی میں روس نے کردوں کو اس وجہ سے ترک کر دیا تھا کیونکہ اس نے شام کے عوام کی قیمت پر ترکی کے ساتھ معاہدہ کر لیا تھا۔
بدھ 7 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 04 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14981]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]