مراکش کے بادشاہ کا پومپیو کی ملاقات سے انکار اور رباط میں پومپیو کی آمد "دباؤ کے ایجنڈہ" سے مربوط

گذشتہ روز رباط میں وزیر خارجہ ناصر بوريطة کو اپنے امریکی ہم منصب مائک پومپیو سے ملاقات کرنے کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

         "الشرق الاوسط" کو معلوم ہوا ہے کہ مراکش کے شاہ محمد سادس اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔
        رباط میں مغربی سفارتی حلقوں نے "الشرق الاوسط" کو بتایا  ہے کہ مراکشی شاہ کی طرف سے پومپیو کے استقبال کی منسوخی کی وجہ یہ ہے کہ ایک امریکی سفارتکار مراکش اور اسرائیل کے درمیان معاملہ کو معمول پر لانے کے لئے ایک "دباؤ ایجنڈا" لے کر رباط آیا تھا اور مراکشی وزارت خارجہ کی طرف سے استقبال نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بیان کی گئی ہے۔
        "الشرق الاوسط" کے مطابق  پومپیو اسرائیل کے ساتھ اسی سطح پر تعلقات قائم کرنے کی درخواست لے کر مراکش آنے والے تھے جو 1994 میں قائم تھے اور اس وقت تل ابیب نے رباط میں رابطہ کا ایک دفتر کھولا تھا  اور رباط نے بھی تل ابیب میں رابطہ کا ایک دفتر کھولا تھا لیکن اب رباط کا خیال ہے کہ 1994 کی صورتحال 2019 کے مقابلے میں بالکل مختلف ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 9 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 06 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14983]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]