آج ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صدارت میں خلیج تعاون کونسل ممالک کے رہنماؤں کا 40واں سربراہی اجلاس ہوگا۔
گذشتہ روز سعودی دار الحکومت میں اپنے جنرل سیکرٹریٹ کے صدر دفتر میں ہونے والے اجلاس کے دوران جی سی سی کے وزرائے خارجہ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ یہ سربراہی اجلاس تعمیری ہوگا اور اس میں موثر فیصلے لئے جائیں گے۔
تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبد اللطیف الزیانی نے اس اجلاس کے بعد کہا ہے کہ وزرائے خارجہ نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل ممالک کے رہنماؤں کے چالیسویں خلیج سربراہی اجلاس کے انعقاد پر فخر کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اجلاس تعمیری ہوگا، اس میں اس طرح کے موثر فیصلے لئے جائیں گے جن سے تعاون کے کام کو بڑھاوا ملے گا اور باہمی اتحاد ویکجہتی کی وجہ سے شہریوں کی امیدوں کو پورا کیا جائے گا۔
الزیانی نے تعاون کونسل کے چالیسویں اجلاس کی صدارت کرنے والے متحدہ عرب امارات کو مبارکباد دی ہے اور اسی طرح انہوں نے اڑتالیسویں اجلاس کی صدارت کے دوران کی جانے والی فراخدلی کے ساتھ مخلصانہ کوششوں پر سلطنت عمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
منگل 13 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 10 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14987]