روس اور یوکرین کے رہنما مکمل طور پر جنگ بندی کے لئے راضي

پوتن اور زیلینسکی کے ساتھ ساتھ میکرون اور میرکل کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
پوتن اور زیلینسکی کے ساتھ ساتھ میکرون اور میرکل کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
TT

        روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پیرس میں اپنے یوکرائنی ہم منصب وولڈیمیر زیلنسکی کے ساتھ آمنے سامنے بات چیت کی ہے اور یہ ملاقات فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی ثالثی میں نو گھنٹے تک جاری تھی اور پوٹن اور زیلنسکی کے مابین باڈی لینگویج اچھے نہیں تھے اور یاد رہے کہ زیلنسکی ایک مزاح نگار تھے جو اب ایک سیاستدان بن گئے ہیں اور ان کا انتخاب اس وجہ سے ہوا ہے کہ وہ اس تنازعہ کو حل کر دیں گے اور ان دونوں رہنماؤں کے درمیان عوامی سطح پر کوئی مصافحہ وغیرہ نہیں تھا۔
        پوٹن نے مشرقی یوکرائن کے بحران کی کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلہ میں اس سربراہی اجلاس کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک اہم قدم شمار کیا ہے اور پوٹن نے کہا ہے کہ یہ کام صحیح سمت میں جا رہا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے روس اپنی پوری طاقت صرف کرے گا اور کریملن نے زیلنسکی کے ساتھ کام کرنے پر اپنی رضامندی کے اشارے جاری کیے اور پوٹن نے انہیں ایک اچھا اور دیانتدار شخص سمجھا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 14 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 11 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14988]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]