جوبا میں سوڈانی امن مذاکرات کا آغاز

جوبا میں سوڈانی امن مذاکرات کا آغاز

بدھ, 11 December, 2019 - 15:45
کل سلوا کیئر سے ملاقات کے دوران حمیدتی کو دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)
       جنوبی سوڈان کے دار الحکومت "جوبا" میں سوڈانی مذاکرات کے ذمہ داروں نے ایک دائمی اور ایسا جامع معاہدہ کرنے کے لئے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے سوڈان میں جنگ کا خاتمہ ہو سکے اور آزادی، امن وسلامتی اور انصاف کے سلسلہ میں سوڈانی انقلاب کے اہداف ومقاصد مکمل ہو سکے۔
       جنوبی سوڈان کے صدر سالوا کیئر مایارڈیت کے اقدام کے جواب میں ایک مذاکراتی معاہدہ کے بعد ہی تقریبا دو ماہ تک جاری رہنے والی تعطل کے بعد جنوبی سوڈان کے زیر اہتمام سوڈانی امن مذاکرات کا تیسرا دور "جوبا" میں شروع ہوا ہے۔
       اس دورہ میں شریک مسلح تحریکوں نے امن وسلامتی کا معاہدہ کرنے کی تیاری کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے اس مرحلہ کو فیصلہ کن کہا ہے جبکہ جنوبی سوڈان کے صدر کے مشیر توت قلواک کی سربراہی میں ثالثی نے فریقین کے مابین اس دورہ کو فیصلہ کن بنانے کی حقیقی خواہش کی تصدیق کی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 14 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 11 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14988]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا