کارکنوں کے قتل کی مہم سے عراق میں غم وغصہ کی لہر

کل مظاہرہ کرنے والے ایک عراقی شخص کو وسطی بغداد کے تحریر اسکوائر سے جمع کی گئی خالی گولیوں کو دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل مظاہرہ کرنے والے ایک عراقی شخص کو وسطی بغداد کے تحریر اسکوائر سے جمع کی گئی خالی گولیوں کو دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

         عراق میں کارکنوں کے قتل کی مہم نے شہریوں میں غم وغصہ کی لہر کو پیدا کر دیا ہے اور اس سے عوامی تحریک کو درپیش سنگین چیلنج کا پتہ چلتا ہے۔
         بغداد ، کربلا اور میساں میں ریکارڈ کئے جانے والے اغوا اور قتل کی مسلسل وارداتوں کے کے بعد 49 سالہ ممتاز سول کارکن علی اللامی کے رشتہ داروں کو کل ایک لاش ملی جس کے سر پر گولی لگی ہوئی تھی اور یہ گولی اس وقت لگی تھی جب وہ بغداد کے الشعب نامی علاقہ میں اپنی بہن کے گھر جارہے تھے۔
         پولیس نے اطلاع دی ہے کہ یہ شخص پانچ بچوں کا باپ ہے اور اسے ان تین افراد کی گولی لگی ہے جنہوں نے خاموش طریقہ استعمال کیا تھا اور ان کے قریبی دوست تيسير العتابي نے کہا ہے کہ انہیں بدعنوان حکومت کے میلیشیاؤن کے ہاتھوں مارا گیا ہے اور اللامي عراق میں دس دن کے دوران قتل ہونے والے تیسرے کارکن ہیں۔
         انسانی حقوق کمیشن کے ایک رکن علی البیاتی نے کارکنوں کے خلاف قتل کی کاروائیوں میں اضافہ ہونے کی تصدیق کی ہے اور انہوں نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری نگرانی اور حالات پر نگاہ رکھنے کے باوجود کارکنوں کے قتل کی کاروائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس قتل کے واقعات سے لڑکیاں بھی محفوظ نہیں ہیں اور یہ ایک خطرناک اشارہ ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 15 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 12 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14989]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]