اس گروپ نے اس بات پر غور کیا ہے کہ لبنان کے استحکام، اس کی سلامتی اور سیاسی آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک موثر اور قابل اعتماد حکومت کی تشکیل ضروری ہے جو تمام لبنانیوں کی امیدوں کو پورا کر سکے اور معاشی اصلاحات کرنے کے لئے اس کے پاس صلاحیتیں بھی ہوں اور وہ علاقائی تناؤ اور بحرانوں سے خود کو دور رکھنے کی پالیسی پر کاربند رہے اور اس گروپ نے اس حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی صحیح راستہ اختیار کرے۔
ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ ان مباحثوں کا ماحول مثبت تھا اور تمام مقررین نے یہ بات کہی ہے کہ لبنان کو گڈ گورننس اور شفافیت کی ضرورت ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 15 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 12 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14989]