عراقی تحریک کو خون کے محاصرہ کا سامنا

عراقی تحریک کو خون کے محاصرہ کا سامنا

عبد المہدی کی طرف سے ریاست کے وقار کی بحالی کے ذریعہ امن وسلامتی کا مطالبہ
جمعہ, 13 December, 2019 - 13:15
گذشتہ روز دار الحکومت بغداد کے الرشید اسٹریٹ میں عراقی مظاہرین کو کچرا جمع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
        5 مظاہرین کو ہلاک کرنے کے بعد گذشتہ روز وسطی بغداد کے الوثبہ اسکوائر میں مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کو ہلاک کرنے، اس کے گھر کو جلا دینے اور اس کے جسم کو بجلی کے کھمبے میں لٹکا دینے کے واقعہ کے بعد عراق میں عوامی تحریک مزید خون سے رنگی ہوئی نظر آرہی ہے ۔
        اس واقعہ نے احتجاجی تحریک پر ایسا اثر ڈالا کہ وہ اس سے جلد ہی نکل آئی جبکہ صدری تحریک کے رہنما مقتدى الصدر کے ایک قریبی ساتھی نے دھمکی دی ہے کہ اگر مجرموں کو عدالت کے حوالہ نہیں کیا گیا تو اس تحریک کے تابع "القبعات الزرق" کے گروپ تحریر اسکوائر سے 48 گھنٹوں کے اندر واپس ہو جائیں گے۔(۔۔۔)
جمعہ 16 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 13 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14990]

Related News



انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا