طرابلس میں جنگ تیز اور حفتر کی افواج اس کے دہانے پر https://urdu.aawsat.com/home/article/2035851/%D8%B7%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D9%84%D8%B3-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%D8%AA%DB%8C%D8%B2-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AD%D9%81%D8%AA%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%81%D9%88%D8%A7%D8%AC-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%DB%81%D8%A7%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%B1
طرابلس میں جنگ تیز اور حفتر کی افواج اس کے دہانے پر
دار الحکومت طرابلس کے جنوب میں ہونے والی لڑائی کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں لیبیا کی نیشنل آرمی فورسز دار الحکومت طرابلس کے دروازہ پر پہنچ چکی ہے اور اس کے تمام مراکز پر قابو پانے کی جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ نیشنل آرمی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ آرمی یونٹوں نے چیف کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی ہدایت کے مطابق دار الحکومت طرابلس پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی طرف سے حمایت یافتہ الوفاق کے سربراہ فائز السراج نے اپنی اس فوج کی پامردی کا ذکر کیا ہے جس نے نویں مہینے سے مسلسل جاری لڑائی میں پیچھے ہٹنے کا انکار کیا ہے۔ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مختصر بیان میں مزید کہا ہے کہ فوج کے لئے لڑائی کے تمام گوشے متحرک ہیں اور کاروائی کے آغاز کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے اور مسلح افواج کمانڈر چیف کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کریں گی۔(۔۔۔) ہفتہ17ربیع الآخر 1441 ہجرى - 14 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14991]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)