تبون بنے جزائر کے صدر اور سڑکوں پر غصہ کی لہر

عبد المجید تبون کی فائل تصویر (اے ایف پی)
عبد المجید تبون کی فائل تصویر (اے ایف پی)
TT

تبون بنے جزائر کے صدر اور سڑکوں پر غصہ کی لہر

عبد المجید تبون کی فائل تصویر (اے ایف پی)
عبد المجید تبون کی فائل تصویر (اے ایف پی)
        سابق وزیر اعظم عبد المجيد تبون جزائر کے برخاست صدر عبد العزيز بوتفليقة کے خلیفہ کے طور پر انتخابی مسابقہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
        نتائج کے مطابق عبد المجید تبون نے چالیس لاکھ 945 ہزار 116 ووٹ حاصل کیا ہے اور یہ تعداد کل ووٹ کا 58.15 فیصد ووٹ ہے اور دوسرے نمبر پر اسلامی امیدوار عبد القادر بن قرینہ آئے ہیں اور ان کے بعد سابق وزیر اعظم علی بن فلیس، ان کے بعد عز الدین میہوبی اور آخر میں عبد العزیز بلعيد کا نمبر ہے
        نتائج کے اعلان کے بعد ہزاروں افراد فوج کے ذریعہ کی جانے والی انتخابی دھوکہ دہی کی مذمت میں دار الحکومت کی سڑکوں اور چوکوں پر نکلے ہیں اور انہوں نے اس عوامی تحریک کو مسلسل قائم رکھنے پر زور دیا ہے جس نے ملک میں بنیادی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 17 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 14 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14991]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]