پشکن کے ناول "ییوجینی اونجین" کے ایک نایاب نسخہ کی قیمت 70 ہزار ڈالر ہے

پشکن کے ناول "ییوجینی اونجین" کے ایک نایاب نسخہ کی قیمت 70 ہزار ڈالر ہے
TT

پشکن کے ناول "ییوجینی اونجین" کے ایک نایاب نسخہ کی قیمت 70 ہزار ڈالر ہے

پشکن کے ناول "ییوجینی اونجین" کے ایک نایاب نسخہ کی قیمت 70 ہزار ڈالر ہے
        روسی نیلام گھر "لیٹفنڈ" نے عظیم روسی شاعر الیگزینڈر پشکن کے لکھی ہوئی ایک شاعرانہ ناول "یویجینی اونجین" کے نایاب نسخہ کی فروخت کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس ناول کو جمعرات کے دن 12 دسمبر کو نیلامی کے دوران دکھا کر 4.6 ملین روسی روبل یعنی 74 ہزار ڈالر کے برابر میں فروخت کر دیا گیا ہے۔
        نیلام گھر نے کہا کہ ییوجینی اونجین کا ایڈیشن پشکن کی مشہور تصنیف میں سے ایک ہے جو کئی مراحل میں چھپی ہے، کیونکہ مصنف کو اس کے ابواب لکھنے میں سات سال لگے ہیں، اس کا پہلا باب فروری 1825 میں شائع ہوا اور آخری باب جنوری 1832 میں شائع ہوا ہے اور اس وقت اس کے ہر باب کی قیمت 5 روسی روبل تھی جبکہ چار اور پانچ باب کے ساتھ کتاب کی قیمت 10 روبل تھی۔(۔۔۔)
ہفتہ 17 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 14 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14991]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]