ترک پارلیمنٹ کی طرف سے لیبیا میں فوجی مداخلت کی راہ ہموار

گذشتہ روز قبرص کے شمالی علاقہ فاماگستا میں واقع گیگٹ فورٹ کے ہوائی اڈہ پر "بائریکدار ٹی پی 2" کے قسم کے ترک ڈرون جہاز کو دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز قبرص کے شمالی علاقہ فاماگستا میں واقع گیگٹ فورٹ کے ہوائی اڈہ پر "بائریکدار ٹی پی 2" کے قسم کے ترک ڈرون جہاز کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

        گذشتہ روز ترک پارلیمنٹ نے لیبیا میں فوجی مداخلت کی راہ ہموار اس وقت کی ہے جب اطلاع ملی کہ انقرہ طرابلس میں فوجی اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
       رجب طیب اردگان اور وفاقی حکومت کے وزیر اعظم فائز السراج کے درمیان فوجی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق افہام وتفہیم کے دستاویز پر ہونے والے دستخط کی توثیق کے سلسلہ میں ترک پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات سے متعلق ایک کمیٹی نے اپنی منظوری کا اعلان کر دیا ہے اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اس نے سنہ 1920 میں ہونے والے سیویرس معاہدہ (فرانس) کی صورتحال کو پلٹ کر رکھ دیا ہے۔
        اسی سلسلہ میں اطلاعات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ترکی طرابلس میں فوجی اڈہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اخبار "نیوز ترک" نے بے نام ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ترکی نے اڈہ کے لئے فزیبلٹی اسٹڈیز مکمل کرلی ہے۔(۔۔۔)
منگل 20 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 17 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14994]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]