خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اسلامی تعاون تنظیم کے ذریعہ مشترکہ اسلامی اقدام کی اہمیت پر اس طرح سے زور دیا ہے کہ جس سے قوم کے تمام اسلامی امور پر گفتگو کرنے کے لئے آپس میں اتحاد پیدا ہو سکے۔
شاہ سلمان کی یہ یقین دہانی کل ملیشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی طرف سے فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران سامنے آئی ہے اور اس فون کے ذریعہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کی مضبوطی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دوسری طرف کل ریاض میں خادم حرمین شریفین نے یونانی وزیر خارجہ نیکوس ڈینڈی سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں سعودی عرب اور یونان کے مابین تعاون کے پہلوؤں، مختلف شعبوں میں ان کی ترقی کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے اور ان کے علاوہ خطہ میں ہونے والی نئی پیشرفتوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
اس استقبالیہ تقریب میں وزیر برائے امور خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ، قومی سلامتی کے مشیر، وزیر مملکت اور وزراء کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر مساعد العیبان، سعودی عرب میں یونان کے سفیر ایونیس ٹیگس اور متعدد عہدیدار شریک تھے۔
بدھ 21 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 18 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14995]