اردگان کی طرف سے پوٹن کے سامنے السراج کی حمایت کرنے کا منصوبہ پیش

اردگان کی طرف سے پوٹن کے سامنے السراج کی حمایت کرنے کا منصوبہ پیش

بدھ, 18 December, 2019 - 11:30
        کرملین نے کل اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اگلے ماہ ترکی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے ساتھ ترکی کی طرف سے وفاقی حکومت کی فوجی مدد فراہم کرنے کے منصوبے کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کریں گے۔
        کرملین کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس لیبیا بحران کے حل کرنے والی ہر اس کوشش اور ہر اس کی حمایت کرے  گا جو ت نتنہا کام کر رہا ہے جبکہ ترک ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اردگان اور پوٹن نے گذشتہ روز فون کے ذریعہ بات کرکے لیبیا اور شام میں ہونے والی پیشرفت کے ساتھ ساتھ دیگر علاقائی مسائل کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
        کرملین نے ایک بیان میں واظح کیا ہے کہ اس گفتگو میں لیبیا میں فوجی محاذ آرائی کے مسلسل اضافہ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے اور مسلح تنازعہ کو ختم کرنے اور پرامن مذاکرات کا آغاز کرنے کے سلسلہ میں اقوام متحدہ اور جرمن کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرنے کا اظہار کیا گیا ہے ۔
        پوٹن 8 جنوری کو ترکی کا دورہ کرنے والے ہیں اور اس دورہ میں اردگان کے ساتھ لیبیا کے معاملے پر گفت وشنید ہوگی۔
بدھ 21 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 18 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14995]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا