کویت: حکومت میں نئے وزراءhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2042146/%DA%A9%D9%88%DB%8C%D8%AA-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%A6%DB%92-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1
امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح اور ان کے ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الصباح کو نئی حکومت کے سربراہ شیخ صباح الخالد الصباح اور ان کی حکومت کے ارکان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے(کے یو این)
کویت: ميرزا الخويلدي
TT
TT
کویت: حکومت میں نئے وزراء
امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح اور ان کے ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الصباح کو نئی حکومت کے سربراہ شیخ صباح الخالد الصباح اور ان کی حکومت کے ارکان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے(کے یو این)
گذشتہ روز کویت کی نئی حکومت کے ممبروں نے حلف اٹھایا ہے اور 3 نئے وزراء نے حکومت کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ملک کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے وزراء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئین کا احترام کریں اور عوام کے پیسے کا تحفظ کریں۔ صدر کی تقرری کے ایک ماہ بعد شیخ صباح خالد الحمد الصباح کی حکومت تشکیل دے دی گئی ہے اور اس میں 8 سابق وزراء کے علاوہ 3 خواتین سمیت 7 نئے وزراء بھی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کی ذمہ داری انس خالد ناصر الصالح کو سپرد کیا گیا ہے اور یہ حکمراں خاندان سے باہر کے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم شیخ ناصر المحمد کے بیٹے احمد ناصر المحمد الصباح کو وزارت خارجہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔(۔۔۔) بدھ 21ربیع الآخر 1441 ہجرى - 18 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14995]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)