دیاب کو حریری کا جانشیں بنائے جانے کے سلسلہ میں دوبارہ تنازعہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2044496/%D8%AF%DB%8C%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%D9%88-%D8%AD%D8%B1%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%B4%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%81-%D8%AA%D9%86%D8%A7%D8%B2%D8%B9%DB%81
دیاب کو حریری کا جانشیں بنائے جانے کے سلسلہ میں دوبارہ تنازعہ
پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی موجودگی میں نامزد وزیر اعظم حسان دیاب کا استقبال کرتے ہوئے صدر مائکل عون کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
بیروت: نذیر رضا
TT
TT
دیاب کو حریری کا جانشیں بنائے جانے کے سلسلہ میں دوبارہ تنازعہ
پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی موجودگی میں نامزد وزیر اعظم حسان دیاب کا استقبال کرتے ہوئے صدر مائکل عون کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
لبنان کی حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری ڈاکٹر حسان دیاب کو دی گئی ہے لیکن 27 میں سے 21 سنی نمائندے ان کی نامزدگی کے سلسلہ میں ہچکچا رہے ہیں اور ان میں "مستقبل" اور "آزاد مرکز" کے بلاکس بھی شامل ہیں اور دیاب کی نامزدگی کی وجہ سے دوبارہ ميثاقيت کے سلسلہ میں تنازعہ برپا ہو چکا ہے۔ دیاب کو 69 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے جن میں سے تمام شیعہ نمائندے 27 ہیں لیکن 42 نمائندوں نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ 13 نمائندوں نے سفیر نواف سلام کو اپنا ووٹ دیا ہے اور ایک نے حلیمہ قعقور کو اپنا ووٹ دیا ہے اور رکن پارلیمنٹ نہاد المشنوق نے دیاب کی نامزدگی کو ایک بہت بڑا عہد نامہ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور سابق وزیر نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ ہم اچـانک اس نامزدگی کے سلسلہ میں مطمئن نہیں ہیں۔ جمعہ 23ربیع الآخر 1441 ہجرى - 20 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14997]
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیانhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4846456-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%8C%DA%A9%D8%AC%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔
فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"
سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔" (...)