بین الاقوامی فوجداری فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گا

بین الاقوامی فوجداری فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گا

ہفتہ, 21 December, 2019 - 13:30
اسرائیلی انتہا پسندوں کو مغربی کنارے کے قلقیلیہ کے قریب فرعتا گاؤں میں ایک فلسطینی کی کار کو نذر آتش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
        بین الاقوامی فوجداری عدالت کی خاتون چیف پراسیکیوٹر فاٹو بینسودا نے گذشتہ روز کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں عدالت کے دائرہ اختیار کی تعیین ہونے کے فورا بعد ہی فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی مکمل تحقیقات کا افتتاح کریں گی اور اس اعلان کی وجہ سے اسرائیلیوں یا فلسطینیوں کے خلاف ممکنہ الزامات کی راہ کھل جائے گی۔
        فلسطینیوں نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیٹن یاہو نے کہا ہے کہ یہ عدالت فلسطینی علاقوں میں کام کرنے کی ذمہ دار نہیں ہے اور اس کا فیصلہ سچائی اور انصاف کے سلسلہ میں ایک سیاہ دن کے طور پر درج کیا جائے گا۔(۔۔۔)
ہفتہ 24 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 21 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14998]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا