دیاب کو ذمہ دار بنانے کی وجہ سے فوج اور مظاہرین کے مابین جھڑپیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2046371/%D8%AF%DB%8C%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%D9%88-%D8%B0%D9%85%DB%81-%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%AC-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B8%D8%A7%DB%81%D8%B1%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%AC%DA%BE%DA%91%D9%BE%DB%8C%DA%BA
دیاب کو ذمہ دار بنانے کی وجہ سے فوج اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں
حریری کا اپنے حامیوں سے گلی چھوڑنے کا مطالبہ
حسان دیاب کو حکومت کا ذمہ دار بنائے جانے کے سلسلہ میں مظاہرہ کرنے والے سعد حریری کے حامیوں اور لبنانی فوج کے مابین جھڑپوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بیروت: "الشرق الاوسط"
TT
TT
دیاب کو ذمہ دار بنانے کی وجہ سے فوج اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں
حسان دیاب کو حکومت کا ذمہ دار بنائے جانے کے سلسلہ میں مظاہرہ کرنے والے سعد حریری کے حامیوں اور لبنانی فوج کے مابین جھڑپوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
نگراں وزیر اعظم سعد حریری نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں سے نکل جائیں تاکہ استحکام اور ماحول کو پرسکون رکھنے کے لئے جمعرات اور جمعہ کی شب سے کی جانے والی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے اور اس سے قبل نئی حکومت کی تشکیل دینے کے لئے ڈاکٹر حسان دیاب کی نامزدگی کے خلاف احتجاج ہوئے ہیں اور کل بیروت کے ایک علاقہ میں مظاہرین اور لبنانی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ حریری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ نشر کوتے ہوئے اپنے حامیوں کو ہدایت کی کہ جو شخص واقعتا مجھ سے محبت کرتا ہے وہ فورا ہی سڑکوں سے باہر نکل جائیں اور دیاب نے ان کی اسی پوزیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حریری کی پوزیشن کی تعریف کرتے ہیں اور انہوں نے معاملات کو حل کرنے کے لئے پورا تعاون کیا ہے اور اپنی رضامندی بھی ظاہر کی ہےاور مجھے امید ہے کہ ان کے حامی ان کی بات سنیں گے۔(۔۔۔) ہفتہ 24ربیع الآخر 1441 ہجرى - 21 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14998]
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)