دیاب کو ذمہ دار بنانے کی وجہ سے فوج اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں

حریری کا اپنے حامیوں سے گلی چھوڑنے کا مطالبہ

حسان دیاب کو حکومت کا ذمہ دار بنائے جانے کے سلسلہ میں مظاہرہ کرنے والے سعد حریری کے حامیوں اور لبنانی فوج کے مابین جھڑپوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
حسان دیاب کو حکومت کا ذمہ دار بنائے جانے کے سلسلہ میں مظاہرہ کرنے والے سعد حریری کے حامیوں اور لبنانی فوج کے مابین جھڑپوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

دیاب کو ذمہ دار بنانے کی وجہ سے فوج اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں

حسان دیاب کو حکومت کا ذمہ دار بنائے جانے کے سلسلہ میں مظاہرہ کرنے والے سعد حریری کے حامیوں اور لبنانی فوج کے مابین جھڑپوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
حسان دیاب کو حکومت کا ذمہ دار بنائے جانے کے سلسلہ میں مظاہرہ کرنے والے سعد حریری کے حامیوں اور لبنانی فوج کے مابین جھڑپوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
         نگراں وزیر اعظم سعد حریری نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں سے نکل جائیں تاکہ استحکام اور ماحول کو پرسکون رکھنے کے لئے جمعرات اور جمعہ کی شب سے کی جانے والی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے اور اس سے قبل نئی حکومت کی تشکیل دینے کے لئے ڈاکٹر حسان دیاب کی نامزدگی کے خلاف احتجاج ہوئے ہیں اور کل بیروت کے ایک علاقہ میں مظاہرین اور لبنانی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
        حریری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ نشر کوتے ہوئے اپنے حامیوں کو ہدایت کی کہ جو شخص واقعتا مجھ سے محبت کرتا ہے وہ فورا ہی سڑکوں سے باہر نکل جائیں اور دیاب نے ان کی اسی پوزیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حریری کی پوزیشن کی تعریف کرتے ہیں اور انہوں نے معاملات کو حل کرنے کے لئے پورا تعاون کیا ہے اور اپنی رضامندی بھی ظاہر کی ہےاور مجھے امید ہے کہ ان کے حامی ان کی بات سنیں گے۔(۔۔۔)
ہفتہ 24 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 21 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14998]

آسٹریلیا نے لبنان میں اسرائیلی حملے میں اپنے 2 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیل کی سرحد پار جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی بمباری کے بعد جنوبی لبنان میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

آسٹریلیا نے آج جمعرات کے روز تصدیق کی کہ اس کے دو شہری جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس نے نشاندہی کی کہ وہ "حزب اللہ" کے ان دعوں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ان میں سے ایک کا تعلق مسلح گروپ سے تھا۔

آسٹریلیا کے قائم مقام وزیر خارجہ مارک ڈریفس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم اس خاص شخص سے متعلق تحقیقات جاری رکھیں گے جس کے بارے میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سے منسلک تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ آسٹریلوی اس کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے، جس پر ہماری تحقیقات جاری ہیں۔"

ڈریفس نے نشاندہی کی کہ "حزب اللہ آسٹریلیا میں درج شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے،" اور کسی بھی آسڑیلوی شہری کے لیے اسے مالی مدد فراہم کرنا یا اس کی صفوں میں شامل ہو کر لڑنا جرم شمار پوتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اسرائیلی حملہ منگل کی شام دیر گئے ہوا جس میں بنت جبیل قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ اس قصبے میں ایرانی حمایت یافتہ "حزب اللہ" گروپ کو وسیع سپورٹ حاصل ہے۔

ڈریفس نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت نے اس حملے کے بارے میں اسرائیل سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اس دوران ہونے والی بات چیت کا ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے لبنان میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں کیونکہ ابھی بھی تجارتی پروازوں کی آپشن موجود ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل اور تحریک "حماس" کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد سے "حزب اللہ" لبنان کی جنوبی سرحد کے پار اسرائیل کے ساتھ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی ہے۔

جمعرات-15 جمادى الآخر 1445ہجری، 28 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16466]