اسی طرح سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان بن عبد العزیز اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے "مشترکہ کنئیں سے دوبارہ تیل نکالنے کے لئے تقسیم کے معاہدہ اور زیر آب زون کے معاہدہ کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔
دونوں فریقوں نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ خادم حرمين شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی سربراہی میں منسلک معاہدہ اور افہام وتفہیم کے معاہدہ پر ہونے والے دستخط سے ان دونوں ممالک کے درمیان ممتاز اور خصوصی برادرانہ تعلقات کا پتہ چلتا ہے اور اس سلسلہ میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز اور کویت ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی توجہات بھی شامل ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 28 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 25 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15002]