لبنان: سنی تذبذب کی وجہ سے دیاب کا مشن مشکل میں

لبنان: سنی تذبذب کی وجہ سے دیاب کا مشن مشکل میں
TT

لبنان: سنی تذبذب کی وجہ سے دیاب کا مشن مشکل میں

لبنان: سنی تذبذب کی وجہ سے دیاب کا مشن مشکل میں
        حکومت سازی کو ختم کرنے کے لئے نامزد لبنانی وزیر اعظم کے حسان دیاب کی کوششیں اس وقت مشکل میں پڑ گئیں جب سنی گروہ نے کام قبول کرنے کے سلسلہ میں تذبذب کا اظہار کیا اور اس کے علاوہ کچھ ناموں کے سلسلہ میں صدر جمہوریہ مائکل عون اور صدر پارلیمنٹ نبیہ بری نے مخالفت کرتے ہوئے ان کے انتخاب میں مزید غور وفکر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
        لیکن دیاب ان ناموں کی تلاش میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے مستعفی وزیر اعظم سعد حریری کی سربراہی میں "مستقبل" تحریک کو پریشانی یا چیلنج کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس طرح اس عوامی تحریک کے لئے بھی پریشانی کا سبب نہ بنیں جس کا مطالبہ ہے کہ نئی حکومت اس کے مطالبوں کو پورا کرے اور مشرق وسطی کے امور کے سلسلہ میں امریکی وزیر خارجہ کے مساعد ڈیوڈ ہل کا مشورہ لیتے رہیں اور یاد رہے کہ انہوں نے حالیہ بیروت کے دورہ پر سب سے ملاقات کی تھی۔  
       ذرائع نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عون اور بری نے دیاب سے متعدد وجوہات کی بناء پر حکومت بنانے کے سلسلہ میں غور وفکر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ فہرست میں وزارتی محکموں کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے نامزد کیے جانے والے چند افراد نامعلوم ہیں اور ان کی زندگی اور ان کے تجربات کے بارے میں معلومات بہت ضرورت ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 01 جمادی الاول 1441 ہجرى - 27 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15004]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]