حفتر کی فورسز کی طرف سے طرابلس کے محلوں میں جنگِ کرنے کی تیار

انقرہ لیبیا کے دار الحکومت میں فوجی اڈہ قائم کرنے کے لئے تیار

پرسو لیبیا کے دار الحکومت طرابلس کے مغرب میں واقع زاویہ شہر کو نشانہ بنانے والے ایک فضائی حملے کے بعد معائنہ کرتے ہوئے اہل لیبیا کو دیکھا جا سکتا ہے
پرسو لیبیا کے دار الحکومت طرابلس کے مغرب میں واقع زاویہ شہر کو نشانہ بنانے والے ایک فضائی حملے کے بعد معائنہ کرتے ہوئے اہل لیبیا کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

حفتر کی فورسز کی طرف سے طرابلس کے محلوں میں جنگِ کرنے کی تیار

پرسو لیبیا کے دار الحکومت طرابلس کے مغرب میں واقع زاویہ شہر کو نشانہ بنانے والے ایک فضائی حملے کے بعد معائنہ کرتے ہوئے اہل لیبیا کو دیکھا جا سکتا ہے
پرسو لیبیا کے دار الحکومت طرابلس کے مغرب میں واقع زاویہ شہر کو نشانہ بنانے والے ایک فضائی حملے کے بعد معائنہ کرتے ہوئے اہل لیبیا کو دیکھا جا سکتا ہے
         فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں لیبیا کی نیشنل آرمی فورسز نے طرابلس کے ارد گرد محاصرہ سخت کردیا ہے اور اس کے ترجمان احمد المسماری نے اعلان کیا ہے کہ وہ دار الحکومت کے محلوں میں لڑائی لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
         المسماری نے "العربیہ" چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آنے والے وقت میں ہونے والی پیشرفتوں سے تمام لیبیا کے لوگ حیرت زدہ ہو جائیں گے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص فورسز طرابلس کے مرکزی محلوں کی لڑائی میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔
         اسی کے ساتھ ترکی کی وزارت دفاع کی خاتون ترجمان نديدة شبنام اكطوب نے گذشتہ روز انقرہ میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترک مسلح افواج احکامات ملنے پر لیبیا کی طرف فوج بھیجنے کے لئے تیار ہے جبکہ لیبیا میں ترک سفیر امر الله ايشلار نے تصدیق کی ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان کا ملک قطر اور صومالیہ میں اپنے فوجی اڈے کی طرح طرابلس میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کے لئے تیار ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 02 جمادی الاول 1441 ہجرى - 28 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15005]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]