ایران نے شام کے قبائل کو امریکہ کے خلاف اکسایا

آزاد بلاک کی طرف سے تہران میلیشیاؤں کے نکلنے کا مطالبہ

ایران نے شام کے قبائل کو امریکہ کے خلاف اکسایا
TT

ایران نے شام کے قبائل کو امریکہ کے خلاف اکسایا

ایران نے شام کے قبائل کو امریکہ کے خلاف اکسایا
         بین الاقوامی امور سے متعلق ایرانی انقلاب کے رہبر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے فرات کے مشرق میں تہران کے ذریعہ بھرتی ہونے والے شامی قبائل کے رہنماؤں کا استقبال کیا ہے اور ان کی یہ کوشش خطے میں موجود امریکی افواج کے خلاف اشتعال انگیزی کی کوشش کے طور پر کیا گیا ہے۔
        روس ٹوڈے نے اطلاع دی ہے کہ ولايتي نے تیل کے کنوئیں پر قابو پانے کے لئے شام میں امریکی افواج کی موجودگی کے سلسلہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی مذمت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ کام ایک واضح چوری ہے جو بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔
        ایرانی میڈیا نے ولايتي کی ایسی تصویریں نشر کی ہے جس میں ان کے  ارد گرد بزرگ اور قبیلوں کے شیوخ ہیں اور ان کے درمیان میں بقارہ قبیل کے نواف راغب البشير اور دیر الزور میں ایرانی پاسداران انقلاب کے تابع بلیک قبیلہ کی میلیشیاؤں کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 03 جمادی الاول 1441 ہجرى - 29 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15006]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]