حديدہ کے جنرل: ہمارا فرض دونوں فریقوں کے لئے اطمینان بخش کام کرنا ہے

گذشتہ اکتوبر کے دوران حدیدہ میں چیکنگ پوائنٹ پر مشترکہ چوکیوں کے قیام کا مشاہدہ کرتے ہوئے جنرل گوہا کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
گذشتہ اکتوبر کے دوران حدیدہ میں چیکنگ پوائنٹ پر مشترکہ چوکیوں کے قیام کا مشاہدہ کرتے ہوئے جنرل گوہا کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
TT

        حدیدہ کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے وفد کے صدر جنرل ابیجت گوہا نے دوبارہ تعیناتی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی اور ان کی اقوام متحدہ کی ٹیم کی ذمہ داری ایسے حالات مہیا کرنا ہے جن کی وجہ سے حدیدہ معاہدہ کے مطابق دونوں فریقوں کے قابل اطمینان دوبارہ تعیناتی کی کاروائی مکمل ہو سکے۔
        گذشتہ مئی میں ہونے والے حوثی سے انخلا کے بارے میں ایک سوال کے جواب دیتے ہوئےگوہا نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ ٹیلیفون انٹرویو میں کہا ہے کہ یکطرفہ انخلاء مجموعی مقصد کی سمت ایک قدم تھا۔۔۔ لیکن جہاں تک حدیدہ معاہدہ میں طے شدہ دوبارہ تعیناتی کی بات ہے تو اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع نفاذ کی ضرورت ہے اور یہ وہی ہے جو ہم چاہتے ہیں۔(۔۔۔)
پیر 04 جمادی الاول 1441 ہجرى - 30 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15007]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]