لیبیا میں غیر عرب مداخلت کو مسترد کرنےکے سلسلہ میں عرب ممالک مستعد

ترکی وفاقی حکومت کی حمایت کے لئے فوج بھیجنے کی تیاری میں مشغول

گذشتہ روز قاہرہ میں عرب لیگ کونسل کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز قاہرہ میں عرب لیگ کونسل کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

لیبیا میں غیر عرب مداخلت کو مسترد کرنےکے سلسلہ میں عرب ممالک مستعد

گذشتہ روز قاہرہ میں عرب لیگ کونسل کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز قاہرہ میں عرب لیگ کونسل کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
         گذشتہ روز قاہرہ میں مستقل مندوبین کی سطح پر منعقدہ ہنگامی اجلاس کے دوران عرب لیگ کونسل نے لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرنے پر زور دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اس کاروائی کی وجہ سے غیر ملکی دہشت گرد اور انتہا پسند جنگجوؤں کو ملک میں نقل وحرکت کرنے کا موقعہ مل بائے گا اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ لیبیا کی طرف ہتھیار بھیجنے کی پابندی کے سلسلہ میں بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی بھی ہے۔  
        لیگ کے جنرل سکریٹریٹ کے ایک ذمہ دار نے عرب لیگ کے جنرل سکریٹری احمد ابو الغیط کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ عرب علاقوں میں غیر عرب فوجی مداخلت کو عرب لیگ کی طرف سے عام طور پر ناقابل قبول سمجھا جائے گا اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس سلسلہ میں عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ اس فیصلہ سے عرب پوزیشن کا اظہار ہوگا اور عرب کا موقف اس کاروائی کو انکار کرنا ہے کیونکہ اس سے بحران میں اضافہ ہوگا اور اس کا وقت دراز ہوگا۔
        اسی سلسلہ میں ترکی نے 27 نومبر کو فائز السراج کی سربراہی میں حکومت کے قومی وفاقی حکومت کے ساتھ دستخط کئے جانے والے فوجی اور سلامتی تعاون سے متعلق معاہدے کے مطابق لیبیا میں فوج بھیجنے کے لئے تیاریوں کے آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور صدر رجب طیب اردگان نے اس بات کی تصدیق کی کہ سراج کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کی تمام شرائط کا نفاذ ہوگا۔(۔۔۔)
بدھ 06 جمادی الاول 1441 ہجرى - 01 جنوری 2020ء شماره نمبر [15009]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]