روس کی وجہ سے شام کے دو تہائی حصے شامی انتظامیہ کو واپس

دو ہفتوں کے اندر ادلب کے 11 طبی مراکز تباہ

گذشتہ اکتوبر کے مہینہ کے دوران شام ترک سرحد کے قریب روسی گشت کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی پی)
گذشتہ اکتوبر کے مہینہ کے دوران شام ترک سرحد کے قریب روسی گشت کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی پی)
TT

روس کی وجہ سے شام کے دو تہائی حصے شامی انتظامیہ کو واپس

گذشتہ اکتوبر کے مہینہ کے دوران شام ترک سرحد کے قریب روسی گشت کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی پی)
گذشتہ اکتوبر کے مہینہ کے دوران شام ترک سرحد کے قریب روسی گشت کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی پی)
        روس نے سنہ 2019 میں شام کے اندر اپنے فوائد کو مستحکم کرنے کے لئے دوسری پارٹیوں کے ساتھ فوجی طاقت اور افہام وتفہیم کا طریقہ استعمال کیا ہے اور اسی بنیاد پر اس نے شام کے تقریبا دو تہائی علاقے کو شامی حکومت میں واپس لوٹا دیا ہے اور اس نے ملک کے 185 مربع کلومیٹر تک پھیلی ہوئی مسافت میں سے 72 فیصد سے زائد رقبے پر شامی حکومت کی دسترس قائم کرا دی ہے جبکہ سنہ 2015 میں اس کی دسترس 10 فیصد پر تھی۔ .
      گذشتہ روز انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ اس نے روسی فوجی کی مداخلت کے 51ویں مہینے میں 20 بچوں سمیت 67 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور اسی طرح ساحل کے پہاڑوں اور ادلب کے دیہی علاقوں پر ہونے والے روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں لڑنے والے دھڑوں کے 40 ارکان کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 06 جمادی الاول 1441 ہجرى - 01 جنوری 2020ء شماره نمبر [15009]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]