ادلب کے قتل عام سے دمشق میں نئے سال کا آغاز

شامی مخالفین روسی حملہ روکنے کے سلسلہ میں ترکی کی سنجیدگی کے بارے میں متردد

بچوں کو اپنے اسکول کے قریب جمع ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بچوں کو اپنے اسکول کے قریب جمع ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ادلب کے قتل عام سے دمشق میں نئے سال کا آغاز

بچوں کو اپنے اسکول کے قریب جمع ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بچوں کو اپنے اسکول کے قریب جمع ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
          شامی حکومت کی افواج نے ملک کے شمال مغرب میں واقع مشرقی ادلب کے دیہی علاقوں کے قصبہ سرمین پر میزائل کے ذریعہ حملہ کرکے قتل عام کے منظر کے ذریعہ نئے سال کا آغاز کیا ہے۔
        انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ نے بتایا ہے کہ سرمین قصبہ میں اسکول اور دیگر مقامات پر گرنے والے زمینی سطح کے میزائلوں سے کم از کم 8 شہری ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں چار بچے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ 16 افراد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت سنگین ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 07 جمادی الاول 1441 ہجرى - 02 جنوری 2020ء شماره نمبر [15010]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]