خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گذشتہ روز عراقی صدر برہم صالح کے ساتھ ٹیلیفون کے ذریعہ گفتگو کرتے ہوئے پرزور انداز میں کہا ہے کہ سعودی عرب عراق کی سلامتی اور استحکام کا خواہش مند ہے اور وہ اس کی اہمیت پر زور دینا چاہتا ہے اور اسی طرح وہ خطے میں موجود بحران کو ختم کرنے اور اس میں موجود کشیدگی کو کم کرنے کے لئے تمام اقدامات بھی کرنا چاہتا ہے۔
عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراق اور خطہ کی صورتحال کے سلسلہ میں فون کے ذریعہ تبادلۂ خیال کیا ہے اور دونوں نے مزید کشیدگی نہ ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔(۔۔۔)
اتوار 010 جمادی الاول 1441 ہجرى - 05 جنوری 2020ء شماره نمبر [15013]