گرین زون میں راکٹ کے ذریعہ حملے اور پومپیو کی طوف سے تہران میں فیصلہ کرنے والوں کو دھمکی https://urdu.aawsat.com/home/article/2069281/%DA%AF%D8%B1%DB%8C%D9%86-%D8%B2%D9%88%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%D8%A7%DA%A9%D9%B9-%DA%A9%DB%92-%D8%B0%D8%B1%DB%8C%D8%B9%DB%81-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%BE%D9%88%D9%85%D9%BE%DB%8C%D9%88-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D9%88%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%AA%DB%81%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%81%DB%8C%D8%B5%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%D9%88%DA%BA
گرین زون میں راکٹ کے ذریعہ حملے اور پومپیو کی طوف سے تہران میں فیصلہ کرنے والوں کو دھمکی
ایران کی طرف سے اپنی جوہری ذمہ داریوں کا تجزیہ اور عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے غیر ملکی وجود کے خاتمہ کا مطالبہ اور نصر اللہ کی طرف سے امریکی افواج کو دھمکی
گذشتہ روز جنوبی عراق کے شہر ناصریہ میں مظاہرین کو ایک طرف حشد کے صدر مقام کو جلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز) ۔۔ تو دوسری اوپر دائرہ میں مظاہرین کو بغداد کے تحریر اسکوائر میں بینرز لئے ہوئے ایرانی اور امریکی وجود کو مسترد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
گرین زون میں راکٹ کے ذریعہ حملے اور پومپیو کی طوف سے تہران میں فیصلہ کرنے والوں کو دھمکی
گذشتہ روز جنوبی عراق کے شہر ناصریہ میں مظاہرین کو ایک طرف حشد کے صدر مقام کو جلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز) ۔۔ تو دوسری اوپر دائرہ میں مظاہرین کو بغداد کے تحریر اسکوائر میں بینرز لئے ہوئے ایرانی اور امریکی وجود کو مسترد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
ایران نواز "حزب اللہ بریگیڈ" جماعت کی طرف سے عراقی سیکیورٹی فورسز کو دی جانے والی اس مہلت کے چند گھنٹوں بعد جس میں جماعت نے گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے سے امریکی فورسز کے ٹھکانے سے دور ہونے کی ہدایت دی تھی بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب کئی راکٹ گرے ہیں اور رپورٹ کے مطابق ایک راکٹ ایک مکان پر گرا ہے جس کی جہ سے اس گھر کے کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مزید برآں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن نے تہران کے اجنٹوں کو نشانہ بنانا چھوڑ دیا ہے اور اس نے تہران میں ایران کے فیصلہ سازوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔(۔۔۔) پیر 011جمادی الاول 1441 ہجرى - 06 جنوری 2020ء شماره نمبر [15014]
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]