ٹرمپ نے کل کہا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے ساتھ ان کی بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے اور دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع، تیل کی قیمتوں اور مشرق وسطی میں امن وسلامتی اور استحکام کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
اسی سلسلہ میں شہزادہ خالد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ کی ہدایت پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ دونوں دوست ممالک کے مابین تعاون، رابطہ اور مشترکہ کام کے مختلف پہلوؤں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے اور ان میں علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں بھی شامل ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 013 جمادی الاول 1441 ہجرى - 08 جنوری 2020ء شماره نمبر [15016]