ٹرمپ اور خالد بن سلمان کے مابین مشرق وسطی کے چیلنجوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال

صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں شہزادہ خالد بن سلمان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں شہزادہ خالد بن سلمان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

         سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے گذشتہ روز لندن میں سینئر برطانوی عہدیداروں سے امریکہ کے اس دورہ کے اختتام کے بعد بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا اور شہزادہ خالد نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران امریکی صدر کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام بھی دیا۔  
        ٹرمپ نے کل کہا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے ساتھ ان کی بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے اور دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع، تیل کی قیمتوں اور مشرق وسطی میں امن وسلامتی اور استحکام کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
        اسی سلسلہ میں شہزادہ خالد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ کی ہدایت پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ دونوں دوست ممالک کے مابین تعاون، رابطہ اور مشترکہ کام کے مختلف پہلوؤں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے اور ان میں علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں بھی شامل ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 013 جمادی الاول 1441 ہجرى - 08 جنوری 2020ء شماره نمبر [15016]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]