لبنان: حکومت بنانے کی کوششیں ناکام

عون کے حصہ کے سلسلہ میں اختلاف اور شیعہ جوڑی کی طرف سے غور وفکر کرنے کو ترجیح

کل "مستقبل بلاک" کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (قومی ایجنسی)
کل "مستقبل بلاک" کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (قومی ایجنسی)
TT

لبنان: حکومت بنانے کی کوششیں ناکام

کل "مستقبل بلاک" کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (قومی ایجنسی)
کل "مستقبل بلاک" کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (قومی ایجنسی)
علاقائی تناؤ کی وجہ سے نئی لبنانی حکومت کی تشکیل کے سلسلہ میں مزید پیچیدگی پیدا ہو چکی ہے جبکہ اس سے قبل بھی نامزد صدر حسان دیاب اور صدر جمہوریہ جنرل مائکل عون کے مابین عون کے                  حصہ میں ہونے والے تین وزیروں کے ناموں کے سلسلہ میں کچھ اختلافات تھے اور اس کے علاوہ وزیر جبران باسیل نے بھی چند وزراء کے ناموں کے سلسلہ میں تحفظ اختیار کیا تھا اور اسی اقدام کی وجہ سے حکومت کے اعلان کی کوششوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
          تصنیف کی کاروائی کی نگرانی کرنے والے ایک ذمہ دار نے کہا ہے کہ علاقائی صورتحال کی وضاحت کے منتظر امل اور حزب اللہ پر مشتمل شیعہ جوڑی نے جلدی نہ کرنے کو ترجیح دیا ہے اور ایک ذمہ دار نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دیاب کا طرز فکر 3 جنوری سے پہلے کے لئے موزوں ہے لیکن اس کے بعد کے لئے موزوں نہیں ہے اور اسی وجہ سے وژن کی وضاحت کے سلسلہ میں انتظار کرکے غور وفکر کرنا بہتر ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ شیعہ جوڑی حکومت بنانے کی کاروائی میں رکاوٹ نہیں بنے گی کیونکہ انہوں نے شیعہ وزرا کے نام صدر کے حوالے کر دئے ہیں۔
          گذشتہ روز نامزد وزیر اعظم نے آخری معاہدہ کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کرنے کے لئے صدر عون سے ملاقات کی ہے اور دیاب نے کوئی بیان دیئے بغیر بعبدا محل چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دیاب نے اپنی تشکیل کا مسودہ صدر جمہوریہ کو پیش کیا ہے لیکن انھوں نے اپنے موقف کا اعلان کرنے سے پہلے مزید غور وفکر کرنے کو ترجیح دی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 013 جمادی الاول 1441 ہجرى - 08 جنوری 2020ء شماره نمبر [15016]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]