سعودی عرب: قطیف میں انتہائی خطرناک مطلوب افراد کی گرفتاری

عمار کے اہل خانہ پر متعدد جرائم کے الزامات عائد اور ان سرفہرست گورنریٹ کے جج کا اغوا

محمد حسین آل عمار دیکھا جا سکتا ہے (واس)
محمد حسین آل عمار دیکھا جا سکتا ہے (واس)
TT

سعودی عرب: قطیف میں انتہائی خطرناک مطلوب افراد کی گرفتاری

محمد حسین آل عمار دیکھا جا سکتا ہے (واس)
محمد حسین آل عمار دیکھا جا سکتا ہے (واس)
           سعودی عرب کی سیکیورٹی اہلکار نے قطیف گورنریٹ میں انتہائی خطرناک مطلوبہ اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کے اوپر علاقہ کے جج کو اغوا کرنے کے علاوہ متعدد دہشت گردی کے الزامات عائد ہیں۔
           باخبر ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے قطیف کے بخاری محلہ میں ایک رہائشی عمارت میں اس کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ محاصرہ کرکے محمد حسین آل عمار کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کاروائی سے قبل جھڑپ بھی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں ان کا ایک فرد شدید زخمی ہوا ہے۔
            معلومات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے محلہ میں داخل ہونے کے سارے راستوں کو بند کر دیا ہے اور اس طرح آل عمار کی زندگی تنگ ہو گئی جس کی وجہ سے وہ ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوا۔
           وزارت داخلہ نے محمد حسین آل عمار کو سنہ 2017 میں مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا اور اس پر قطیف عدالت میں محکمہ اوقاف اور وراثت کے جج محمد الجیرانی کے اغوا کرنے اور اس کام کے لئے منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگایا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 013 جمادی الاول 1441 ہجرى - 08 جنوری 2020ء شماره نمبر [15016]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]