سعودی عرب نے کل اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ عراق کو جنگ کے خطرے سے بچانے کے لئے کوشاں ہے اور سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب عراق کی قیادت اور اس کے پیارے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ بیرونی جماعتوں کے مابین جنگ اور تنازعہ کے خطرات سے عراق کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا اور اس بات کی بھی کوشش کرے گا کہ وہاں کے معزز لوگ خوشحالی کے ساتھ زندگی گذاریں اور دوبارہ ماضی کی واقعات میں نہ گھر جائیں۔(۔۔۔)
جمعرات 014 جمادی الاول 1441 ہجرى - 09 جنوری 2020ء شماره نمبر [15017]