ٹرمپ: ایرانی واپسی کے مقابلہ میں کشیدگی کا خاتمہ

ٹرمپ کو کل وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
ٹرمپ کو کل وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
TT

ٹرمپ: ایرانی واپسی کے مقابلہ میں کشیدگی کا خاتمہ

ٹرمپ کو کل وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
ٹرمپ کو کل وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے
         صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل صبح ایران کے ذریعے عراق میں اپنے ان دو اڈوں پر ہونے والے حملوں کو انتہائی محدود قرار دیا ہے جہاں امریکی فوجی رہتے ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران واپسی اختیار کرے گآ  تو وہ مزید کشیدگی پیدا نہیں کرے گا اور ایران کی طرف سے اپنے ملک کے احترام کو پامال کرنے کے سلسلہ میں اہل عراق کی رد فعل مختلف ہیں۔
        سعودی عرب نے کل اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ عراق کو جنگ کے خطرے سے بچانے کے لئے کوشاں ہے اور سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب عراق کی قیادت اور اس کے پیارے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ بیرونی جماعتوں کے مابین جنگ اور تنازعہ کے خطرات سے عراق کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا اور اس بات کی بھی کوشش کرے گا کہ وہاں کے معزز لوگ خوشحالی کے ساتھ زندگی گذاریں اور دوبارہ ماضی کی واقعات میں نہ گھر جائیں۔(۔۔۔)
جمعرات 014 جمادی الاول 1441 ہجرى - 09 جنوری 2020ء شماره نمبر [15017]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]