عباس کے بعد کے مرحلہ کی توقع میں برغوثي کو آزاد کرنے کی تحریکیں

فتح کے رہنما مروان برغوثي کو سنہ 2002 میں تل ابیب کے اندر مقدمے کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
فتح کے رہنما مروان برغوثي کو سنہ 2002 میں تل ابیب کے اندر مقدمے کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی)
TT

        حالیہ دنوں میں فلسطینی ذرائع نے اسرائیل کے پاس گرفتار تحریک فتح  کی مرکزی کمیٹی کے ممبر مروان برغوثي  کی کی رہائی کے مقصد سے غیر معمولی اقدامات کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ صدر محمود عباس اس کے لئے زور دے رہے ہیں اور حماس بھی اسے ایک بڑی کامیابی کے طور پر چاہتا ہے۔
         اگرچہ اب تک اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے تاہم ایک فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ مصر نے کوشش کی ہے اور وہ کوشش کر رہا ہے کیونکہ یہ آدمی مشترکہ طور پر نمائندگی کرتا ہے اور سب سے پہلے یہ صدر عباس کے بعد کی مدت کے لئے زیادہ مناسب ہو سکتا ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ اس کو تحریک فتح اور حماس دونوں میں زبردست قبولیت حاصل ہے اور یہ اس تقسیم کو ختم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 014 جمادی الاول 1441 ہجرى - 09 جنوری 2020ء شماره نمبر [15017]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]