ایران کی طرف سے بڑی کارروائیوں کی دھمکی اور امریکی پابندیوں کا خطرہ

تہران کی طرف سے عراق کے پاس ولحاظ کی پامالی کے سلسلہ میں ریاض کی مذمت

پاسداران انقلاب میں میزائل یونٹ کے رہنما امیر علی حاجی زادہ کو گذشتہ روز تہران میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایرانی ٹی وی)
پاسداران انقلاب میں میزائل یونٹ کے رہنما امیر علی حاجی زادہ کو گذشتہ روز تہران میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایرانی ٹی وی)
TT

ایران کی طرف سے بڑی کارروائیوں کی دھمکی اور امریکی پابندیوں کا خطرہ

پاسداران انقلاب میں میزائل یونٹ کے رہنما امیر علی حاجی زادہ کو گذشتہ روز تہران میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایرانی ٹی وی)
پاسداران انقلاب میں میزائل یونٹ کے رہنما امیر علی حاجی زادہ کو گذشتہ روز تہران میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایرانی ٹی وی)
          ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک رہنما نے کل اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکی افواج کے زیر استعمال دو فضائی اڈوں پر ایک روز قبل پاسداران انقلاب کے ذریعہ ہونے والے حملے ان بڑی کارروائیوں کا آغاز ہے جو قدس فورس کے کمانڈر قاسم سليماني کے قتل کے جواب میں تمام خطے میں جاری ہونے والے ہیں۔
          پاسداران انقلاب میں میزائل یونٹ کے کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے بتایا  ہے کہ ان کی افواج نے عین اسد کے اڈہ کی طرف "قیام" اور "فاتح 313" قسم کے 13 بیلسٹک میزائل داغے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ سیکڑوں میزائل لانچنگ کے لئے تیار ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 015 جمادی الاول 1441 ہجرى - 10 جنوری 2020ء شماره نمبر [15018]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]