خادم حرمين کی طرف سے قابوس کی وفات پر تعزيت نامہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2082251/%D8%AE%D8%A7%D8%AF%D9%85-%D8%AD%D8%B1%D9%85%D9%8A%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%88%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D9%81%D8%A7%D8%AA-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%D8%B9%D8%B2%D9%8A%D8%AA-%D9%86%D8%A7%D9%85%DB%81
خادم حرمين کو مرحوم سلطان قابوس کی وفات پر سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
مسقط:«الشرق الأوسط»
ریاض:«الشرق الأوسط»
TT
مسقط:«الشرق الأوسط»
ریاض:«الشرق الأوسط»
TT
خادم حرمين کی طرف سے قابوس کی وفات پر تعزيت نامہ
خادم حرمين کو مرحوم سلطان قابوس کی وفات پر سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ روز خادم حرمين شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عمان کے مرحوم سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور وہ اسی سلسلہ میں کل ایک مختصر سفر پر عمانی دار الحکومت مسقط پہنچے ہیں۔ پہنچنے کے فورا بعد ہی شاہ سلمان علم محل کے اندر منعقدہ تعزیتی پروگرام کی طرف گئے جہاں ان کا استقبال سلطان ہیثم بن طارق بن تیمور نے کیا اور کابینہ کے امور کے نائب وزیر اعظم فہد بن محمود آل سعید نے بھی آپ کا استقبال کیا اور اس مناسبت سے نائب وزیر اعظم برائے تعلقات و بین الاقوامی تعاون، سلطان کے نمائندہ خصوصی، شاہی خاندان کے افراد، وزراء، اور اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔(۔۔۔) منگل 19جمادی الاول 1441 ہجرى - 14 جنوری 2020ء شماره نمبر [15022]
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]